بریکوٹ(ریاض احمد)تحصیل بریکوٹ کے ایس ڈی او نعمان خان نے کہا ہے کہ صحافت کی اڑ میں بلیک میلنگ اور دو نمبر لوگوں کو نکالا جائے ، بجلی کرپشن پر پکڑنے والے نام نہاد صحافی اداروں کو بلیک کرنے لگے، الزامات لگانے والے کیخلاف فوری کارروائی کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ایس ڈی او واپڈا نعمان خان نے کہا کہ بازیرہ پیچ چلانے والے ظاہ شاہ مبینہ طو پر بجلی چوری اور بجلی بلز ادا نہ کرنے میں ملوث ہے ، انہوں نے کہا کہ جب ظاہر شاہ کا بجلی میٹر اتار گیا تو انہوں نے فیس بک پیچ پر واپڈا کیخلاف پوسٹ شئیر کردی ، جس کے پرنٹ نکالی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ انٹی کرپشن خود کو صحافی کہنے والے ظاہر شاہ کے متعلق انکوائری کریں تاکہ لوگ اس مبینہ فراڈیا سے بچ سکیں ، ایس ڈی او نے کہا کہ محکمہ اس ایکشن کیخلاف کاروائی کریگا۔
1,893 total views, no views today



