سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے انٹراپارٹی الیکشن کا مرحلہ مکمل ، ایوب اشاڑے ضلع سوات کے صدر منتخب ہوگئے ، انٹراپارٹی الیکشن صبح دس بجے شرو ع ہوا، ضلع بھر کے 306 کونسلرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ضلعی الیکشن کیلئے دو گروپوں کے درمیان مقابلہ تھا، ایوب اشاڑے کے پینل نے 158 جبکہ عبدالجبار خان کے پینل 135 نے ووٹ حاصل کئے ۔اسی طرح اگلے چار سالوں کیلئے ایوب اشاڑے ضلع سوات کے صدر منتخب ہوگئے ہیں
اس موقع پر نو منتخب صدر ایوب اشاڑے نے کہا کہ الیکشن کرانا جمہوری روایات ہیں اور یہ روایات ہمیں باچاخان ولی خان سے ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز متحد ہیں، وہ نئی جذبے کیساتھ میدان میں نکلیں گے اور اے این پی کو ضلع کو مقبول ترین جماعت بنا کردم لیں گے، انہوں نے کہا کہ ہارنے والے بھی ہمارے بھائی ہیں اور وہ اے این پی کے کارکن ہے، الیکشن کے بعد اب ہم تمام پارٹی ورکرز اور عہدیدار ایک ساتھ ہیں ۔
1,795 total views, no views today



