سوات(سوات نیوڈاٹ کام)مٹہ پولیس کی کارروائی، 3روپوش شدت پسند گرفتار،پولیس سٹیشن مٹہ کے رپورٹ کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ہونے والوں میں سید یاسرسعید ،الطاف حسین اور زین العابدین شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان 2009میں بم دھماکوں اوردیگرکارروائیوں میں مطلوب ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں شدت پسند تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہوئے ،ایس ایچ او بخت ذادہ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ سال 2008 سے یہ افراد مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اور 2009 کے اپریشن کے بعد فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے تینوں ملزمان سےتفتیش شروع کردی یے۔
2,801 total views, 2 views today
Comments