سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین قائمہ کمیٹی معدنیات عزیزاللہ خان گران نے کہا ہے کہ لوگوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے ہمیں اتحاد واتفاق سے اپنے مسائل حل کرنا ہے تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں جن کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوام تسلی رکھیں اب کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہوگی لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا مشن ہے وہ گل کدہ کے علاقہ اجرنگ میں ایک کلو میٹرسوئی گیس پائپ لائن بچھانے کی سکیم کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے باتیں کررہے تھے اس موقع پرمحکمہ سوئی گیس کے انجینئر اکبر امان،ایم این اے سلیم الرحمان کے سیکرٹری خلیل احمدخان،پی ٹی آئی کے مقامی ترجمان احمد شاہ،فضل ربی بھائی،تحصیل کونسلر شہزاد شاہ،ویلج ناظم فضل اکبر،ضلعی یوتھ صدر آصف علی شہزاد کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف اور یوتھ ونگ کے کارکنان اور معززین علاقہ بھی موجود تھے عزیزاللہ خان گران نے واضح کیا کہ حلقہ پی کے 4اوراین اے 3کے ہر گھر کو سوئی گیس فراہم کرنا ہمارا مشن ہے کوئی بھی گھر سوئی گیس سے محروم نہیں رکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پارٹی کا عظم سرمایہ ہے کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ورکرز کو دیوارسے لگائے کیونکہ ہم آج جو کچھ بھی ہیں ان ورکرز کی محنت کی بدولت ہیں انہوں نے کہا کہ ایم این اے سلیم الرحمان اور ہماری مشترکہ طور پر کوشش ہے کہ عوام کی تمام محرومیوں کا ازلہ کریں انہوں نے سرکاری محکموں کے افسران کو خبردار کیا کہ عوام کی فلاح وبہود کیلئے ضروری اقدامات کریں، دفتر میں آنے والے لوگوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ کریں اور کرپشن کرنے والے افسران خود ضلع بد ر ہوجائیں ورنہ پھر ہم انہیں نہیں چھوڑینگے اور انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
2,252 total views, 2 views today