سوات، سیدوشریف کی گولڈمیڈلیسٹ سماجی کارکن نیلم ابرار چٹان نے کہاہے کہ سوات کے مختلف علاقوں میں انسانوں کے ذبح کرنے کے مسلسل واقعات تشویشناک ہے اور اس کے ادراک کے لئے سماجی کاکنوں کو آگاہی مہم چلانا چاہئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن و برادشت کی درس دیتاہے اور انسانوں کو ذبح کرنا انتہائی مذمت کاکام ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں لوگ ایک بہت بڑے بدامنی اور شورش سے گزرچکے ہیں اور ان کے دل نرم ہیں اس طرح کے واقعات سوات کو بدنام کرتے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی نگرانی سخت کریں اور ان کے سوسائٹی کے بارے میں چھان بین کریں ، اس طرح علماء کرام بھی لوگوں میں انسانیت اور امن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، میڈیابھی اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ برداشت اور درگزر سے کام لیں اور اردگرد اس طرح واقعات ہونے سے پہلے بزرگوں ، علاقے کے پولیس یا سیکورٹی ادراوں کو مطلع کریں ۔
922 total views, no views today


