سوات( سوات نیوزڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسوات اعجاز احمد نے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع سوات میں بھی انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کاکام جاری ہے اس سلسلے میں اپنے دفتر سیدو شریف میں ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کواپنے شناختی کارڈپردئیے گئے مستقل یا عارضی پتوں کے مطابق یقینی بنائیں اعجازاحمدنے واضح کیا کہ 31مارچ 2019ء تک فارم نمبر21 برائے اندراج ومنتقلی ووٹ جمع کروایاجاسکتاہے انہوں نے کہا کہ الیکشنزایکٹ2017ء کے سیکشن27 کے مطابق ایسے تمام رائے دہندگان جن کاووٹ شناختی کارڈپردرج مستقل یاعارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگرپتہ پردرج تھاان کو 31دسمبر 2019ء تک سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنے ووٹ کوشناختی کارڈپر درج کسی بھی پتہ پر منتقل کروالیں ایسے تمام رائے دہندگان جواس سہولت کے پیش نظراپنے ووٹ کو منتقل نہیں کرواسکے ہیں ان کے ووٹ مذکورہ بالا قانون کی روشنی میں غیرموثرہوگئے ہیں اس صورتحال کے پیش نظرآئین کی شق 219 (اے) اور الیکشنزایکٹ2017ء کے سیکشن36 میں دئیے گئے اختیارات کواستعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ ووٹ کے بنیادی حق کاتحفظ یقینی بنایاجاسکے اوررائے دہندگان کے ووٹ کے اندراج کوشناختی کارڈپر درج پتوں کے مطابق منتقل کیا جاسکے اعجاز احمد نے مزید واضح کیا کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے اس عمل میں ایسے تمام ووٹ جو شناختی کارڈ پردرج مستقل یاعارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگرپتہ پردرج ہیں کی نشاندہی کی جائیگی اوران کوشناختی کارڈ پردرج پتوں پرمنتقل کیا جائیگا اس عمل کے دوران رائے دہندگان کو بھی یہ سہولت دی جارہی ہے کہ وہ شناختی کارڈپردرج کسی بھی پتہ کے مطابق اپنا ووٹ منتقل کرواسکیں جس کیلئے وہ رجسٹریشن آفیسر، ضلعی الیکشن کمشنر سوات اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرکے دفاترمیں 31 مارچ2019ء تک فارم نمبر21 جمع کرواسکتے ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات نے واضح کیا کہ قومی، صوبائی یا بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری ہونے تک رائے دہندگان اس حلقہ انتخاب میں اپنے ووٹ کودرج یامنتقل کرواسکتے ہیں الیکشن کاشیڈول جاری ہونے پر اس حلقہ کی انتخابی فہرستیں منجمدکردی جاتی ہیں الیکشنزایکٹ2017ء کے سیکشن25 کے مطابق نئے شناختی کارڈبنانے والے شہری شناختی کارڈبناتے وقت اپنے مستقل یاعارضی موجودہ پتہ کوووٹ اندراج کیلئے منتخب کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان مزیدمعلومات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk اور دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سوات سے 9240081-0946 پررابطہ کریں مزید براں ضلع میں قائم مرکزمعلومات و شکایات کارابطہ نمبراورووٹ اندراج کی معلومات اپنا شناختی کارڈنمبر8300 پر ایس ایم ایس کرکے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں انہوں نے زور دیکر کہا کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کواپنے شناختی کارڈپردرج مستقل یاعارضی پتہ کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ بعد میں انہیں تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
1,322 total views, no views today



