سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام) جے یو آئی کے ضلعی امیر اور ناظم انتخابات میں ٹھن گئی ، قاری محمود کی طرف سے ناظم انتخابات قاری فیاض پر لفظوں کی گولہ باری ، قاری فیاض کی طرف سے جاری کردہ بیان پر قاری محمود کا شدید رد عمل سامنے آ گیا ، قاری فیاض کو اپنے حدود میں رہنے کا انتباہ ، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سوات کے امیر قاری محمود نے ضلعی ناظم انتخابات قاری فیاض کو مخاطب کرتے ہوئے قاری فیاض کے طرف سے ارسال کردہ خط کے جواب میں کہا ہے کہ ضلع سوات کے جماعتی فیصلوں کے حوالے سے آپ کا خط مجھے ملاجسمیں آپ نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ریمارکس دیئے ہیں اور غیردستوری موقف اختیار کیا ہے بحیثیت ضلعی ناظم انتخابات آپ منتخب نظم کے فیصلوں پر نہ اثرانداز ہوسکتے ہیں اور نہ کسی کی رکنیت بحال کرسکتے ہیںآپ کی ذمہ داری ازروئے دستور صرف رکنیت سازی تک محدود ہے۔دوسرے امیر ضلع کے انتخاب تک میرے اختیارات اسی طرح کے ہیں جس طرح روز اول سے تھے۔دستور کے مطابق نئے امیر کی انتخاب کیلیئے بلایا جانے والا انتخابی اجلاس بھی میرے زیرصدارت ہی منعقد ہوگا۔رکنیت سازی کی دستوری مدت جو 4 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔اس دوران اگر کوئی کارکن جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے گا تو کیا منتخب نظم صرف اس لیئے خاموش تماشائی بنے گا کہ نئی رکنیت سازی شروع ہے؟یہ انتہائی درجہ کے بچگانہ اور غیردستوری رویہ ہے۔لہذا موجودہ ضلعی جماعت کے فیصلوں کیخلاف اخباری بیانات اور پراپیگنڈے سے گریز کریں اور ازروئے دستور اپنی ذمہ داریاں بطریقہ احسن نبھانے کی کوشش کریں۔آپ کے بیانات اور دخل اندازی سے اگر جماعتی اجلاسات میں بدمزگی پیدا ہوئی یا کوئی تصادم ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داریاں آپ جناب پر عائد کیجائے گی۔۔
1,388 total views, no views today



