مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کا م)جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے انٹراپارٹی الیکشن مکمل بھاری اکثریت سے قاری رحیم اللہ امیر جبکہ مفتی نصراللہ بابر جنرل سیکرٹری منتخب دونوں عہدوں پر ون ٹوون مقابلہ ہو اجو قاری رحیم اللہ اور مفتی نصراللہ بابر نے باسانی جیت لیا 221اراکین میں قاری رحیم اللہ نے 139جبکہ مفتی نصراللہ بابر نے 135ووٹ حاصل کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ شوخدڑہ میں جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے تقریب منعقد ہوا جس میں دیگر قائدین کے علاوہ صوبائی معاون ناظم انتخابات مفتی کفایت اللہ ناظم انتخابات سوات قاری فیاض نے بھی شرکت کی اجلاس میں دو عہدوں امیر اور جنرل سیکرٹری پر الیکشن ہوا جس میں 221اراکین نے حصہ لیکر انتخابات میں اپنی رائے استعمال کی جاری ہونے والے رزلٹ کی مطابق اس اہم الیکشن میں قاری رحیم اللہ نے 139 ووٹ لیکر امیر منتخب ہوا جبکہ انکے مدمقابل مولانا داود الحسن نے 85ووٹ حاصل کی اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے پر مفتی نصراللہ بابر نے 135ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مقابلے میں مولانا عبید اللہ نے83ووٹ حاصل کی اسی طرح قاری رحیم اللہ جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے امیر جبکہ مفتی نصراللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے تحصیل تنظیم کے باقی عہدیداروں کی اعلان بعد میں کی جایئگی
1,855 total views, no views today



