مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے سابق امیر مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اس وقت قائد مولانا فضل الرحمان کے قیادت میں پاکستان کیساتھ پوری عالم اسلام کیلئے امید کی کرن بن چکا ہے اور اس وقت تمام اسلام دشمن قوتوں کی سامنے صرف جمعیت علماء اسلام ہی ایک فولادی دیوار بن کر ان اسلام دشمن قوتوں کی تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں انشاء اللہ ائندہ بھی جمعیت کا یہ جہاد جاری رہیگی پہلے کی طرح جمعیت علماء اسلام کو ایک مضبوط اور فعال جماعت بنانے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں اپنے خصوصی دورے کی موقع پر کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام مٹہ تحصیل کے امیر قاری رحیم اللہ جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ بابر اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت اس وقت پوری دنیا میں اسلامی ممالک کیلئے قائد مو لانا فضل الرحمان کے قیادت میں ایک عالمگیر تحریک بن چکا ہے اور یہ اعزاز اس وقت صرف اور صرف جمعیت علماء اسلام کو حاصل ہے کہ وہ دنیا کی تمام اسلام دشمن ممالک اور انکے ایجنٹوں کی سامنے فولادی دیوار بن کر موجود ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے کوئی بھی اسلام دشمن طاقت یا انکے ایجنٹوں کی کوئی بھی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جایئگا جو اسلام اور پاکستان کے خلاف ہو انہوں نے کہا کہ وہ جمعیت علماء اسلام کیلئے پہلے کی طرح ائندہ کیلئے بھی وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پہلے کی طرح جمعیت علماء اسلام کو ایک مضبوط اور فعال جماعت بنانے کیلئے دن رات ایک کرکے کام کرینگے
1,286 total views, 2 views today