مینگورہ/مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ قمبر بائی پاس پر موٹر کار اور فلائنگ کوچ میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122کے مطابق مینگورہ شہر کے مصروف ترین قمبر بائی پاس سڑک پر موٹر کاراور فلائنگ کوچ اپس میں ٹکراگئے ، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے ، جن کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیکر سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی منتقل کردیئے جہاں پر ان کی علاج جاری ہے،
اسی طرح مٹہ شیر پلم کی قریب ٹریفک کی دو مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت دو خوتین زخمی حادثوں میں زخمی ہونے والے تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئیں پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ شیر پلم میں دو ٹریفک حادثات میں ایک بچے سمیت دو خواتین بھی زخمی ہوئے پہلے واقعہ میں ایک موٹرکار کی ٹکر سے ایک اٹھ سالہ بچہ سعید اللہ ولد عزت سکنہ بر شیر پلم زخمی ہوا جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے دوسرے واقعہ بھی شیر پلم کی قریب ہوا جہاں پر ایک رکشہ اور موٹر کار کی درمیان ٹکر ہوا جس میں دو خواتین زخمی ہوئیں جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لاکر پولیس نے رپورٹ درج کی ہے
1,850 total views, no views today



