اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور، اندرونی وبیرونی خطرات اورسرحدی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بھارت کے جارحانہ رویے اورپاکستان کے موثرجواب پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
1,070 total views, no views today
Comments