مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )محلہ شہاب نگر سمیت سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں باؤلے اور آوارہ کتوں کی بھر مار،لوگوں کے سروں پر خطرے کے سائے منڈلانے لگے، محلہ شہاب نگر باؤلے کتوں کا گڑھ بن گیا،متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کرلیں،عوام اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،محلہ شہاب نگر میں دیگر مسائل کے علاوہ بڑ ا اورفوری حل طلب مسئلہ آوارہ کتوں کا ہے جس نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ،باؤلے اور آوارہ کتے دن رات اس محلے کے گلی کوچوں اور اہم شاہراہوں پر آزادانہ طورپر گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں جو راہگیروں پر بھونکتے اور انہیں کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں جس کے سبب عوام کو پریشانی کاسامنا ہے ،مقامی لوگ کہتے ہیں کہ متعلقہ حکام کی توجہ باربار اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی گئی ہے مگر ان کی طرف سے تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو ایک قابل افسوس امرہے،مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے محلہ شہاب نگر سمیت پورے مینگورہ شہر میں باؤلے اور آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے فوری اورٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
1,380 total views, 2 views today