سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین کمیٹی معدنیات عزیز اللہ گران نے کہا کہ سوات میں کسی بھی محکمہ میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے، سیدو ہسپتال کی حالت زار ٹھیک کرانے کیلئے اخری حد تک جاونگا، ایسا ہسپتال کبھی نہیں دیکھا جہاں مریضوں کیساتھ بدتمیزی کی جاتی ہوں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات نیوزڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا کہ سیدو ہسپتال میں من پسند اور خراب کریکٹروالے لوگوں کو مختلف پوسٹوں پر بھرتی کیا گیا ہے، جس کی میں مخالفت کی ہے، اور ائندہ بھی کرونگا، انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کو ٹھیک کرنے کیلئے عوام نے ہمی کامیاب کیا ہے ، جب ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکتے ہیں تو پھر ہماری کامیابی کوئی معنیٰ نہیں رکھتی ، انہوں نے کہا کہ میرا کسی کیساتھ ذاتی اختلافات نہین ہیں، اگر اختلافات ہیں تو صرف اور صرف عوام کیلئے ہیں ۔
مزید اس ویڈیو مین دیکھیں
1,763 total views, no views today



