سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں کڈنی کا عالمی دن منایا گیا ،واک کا مقصد عوام میں گردے کے امراض کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے ان خیالات کا اظہار کڈنی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی ،ڈاکٹر خورشید عالم ،ڈاکٹر زاہد اللہ ،سلیم اور تقریب کے مہمان خصوصی گردے کے مریض باچہ حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آ ج پوری دنیا میں کڈنی کا دن منایا جا رہا ہے جسکا مقصد کڈنی کے امراض کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے اور اب سوات میں گردے کر مریضوں کو مفت طبی سہولیات انکے گھر کے دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے جس کیلئے صوبائی حکومت اور خاص کر وزیر اعلی محمود خان خصوصی فنڈ فراہم کر رہے ہے غلام رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے تقریب کے مہمان خصوصی اسی ہسپتال کے ایک گردے کے مریض ہے اور آج بڑے بڑے لوگوں کی موجودگی کے باوجود اس مقصد کیلئے انکا انتخاب کیا گیا ہے کہ انکو یہ احساس نہ رہے کہ وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ عوام گردوں کی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال سے رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر انکا علاج کیا جا سکیں اور اسکو مذید پھیلنے سے بچایا جا سکیں اس موقع پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
826 total views, 2 views today