سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام)ضلع کونسل سوات کا اجلاس ، ممبران نے جنگلات ، پولیس چیک پوسٹوں ، ٹریفک ، سیاحت ، حادثات کے اضافے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے سمیت دیگر علاقائی مسائل پیش کئے ، گذشتہ اجلاس زیر صدارت ضلع ناظم محمد علی شاہ منعقد ہوا ، ضلع نائب ناظم / اسپیکر عبدالجبار خان کی اجازت سے ممبران ملک حسن زیب ، فضل ربی راجہ ، ملک فضل ربی ، راحت علی خان ، شاہ ولی خان ، میاں شجاعت علی ، ڈاکٹر رحم دل شاہ ، ملک آصف شہزاد ، حاجی فضل معبود ، سیراج خان ، شوکت خان ، ملک دلدار ، میاں شاہد علی ، ڈاکٹر بخت ناز ، نثار خان ، نثار احمد ، رشید الرحمن ، انبیہ بی بی اور دیگر ممبران نے تفصیل سے خطاب کیا اور مسائل پیش کئے ، ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی گاڑیوں کے حوالے سے ممبران اجتماعی طور پر لائحہ عمل مرتب کریں ، تمام ممبران اپنے علاقوں میں منشیات کے خاتمے کے لئے پولیس سے تعاون کریں ، انہوں نے کہا کہ معاشرے سے سود کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں تاہم اس عمل سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی ہماری ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ دریائے سوات سے گندگی سے بچانے اور اس سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا چاہیئے ،دریائے سوات کے کنارے ہوٹلوں پر پابندی عائد کرنے اور پابند بنانے کی ضرورت ہے ، ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ ضلع کونسل کے نئے ہال میں اجلاس منعقد کریں گے اور آئندہ اجلاس میں ڈی پی او سمیت ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز شرکت کریں گے ، جس میں باہمی طور پر مسائل حل کریں گے ، ضلع کونسل سوات کے ممبران اپنے علاقوں میں عوامی مسائل اور تنازعات کے خاتمے پر توجہ دیں ، اس کے بعد نائب ناظم عبدالجبار خان اجلاس آج صبح 10بجے تک ملتوی کردی ۔
1,262 total views, 2 views today