اسلام اباد(این این ائی )دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ حملے کے بعد لاپتہ 9پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فہرست جاری کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ذیشان رضا اور ان کے والدین لاپتہ ہیں۔ ہارون محمود بھی حملے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ہارون محمود کی تاریخ پیدائش 29 جولائی 1978 ہے،ہارون محمود راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔ترجمان کے مطابق سہیل شاہد کا بھی ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا۔ سہیل شاہد کی تاریخ پیدائش 6 جنوری 1983 ہے ۔ کراچی کے سید اریب احمد بھی لاپتہ ہیں۔ اریب احمد کی تاریخ پیدائش 12 اکتوبر1992 ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن مزیدمعلومات کےلیے کوششیں کررہا ہے۔
لاپتہ سید جہانداد علی کی تاریخ پیدائش 24 جنوری 1985 ہے۔ ایبٹ آباد کے طلحہ نعیم کا بھی تاحال پتہ نہیں چلا۔ طلحہ نعیم کی تاریخ پیدائش 16 جولائی 1997 ہے۔ لاپتہ نعیم راشد کا تعلق بھی ایبٹ آباد سے ہے۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے قابل فخر پاکستانی سپوت نعیم راشد نے اپنے بیٹے طلحہ نعیم کے ہمراہ جام شہادت نوش کرلیا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق نعیم راشد کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا اور فائرنگ کے وقت انہوں نے صرف اپنی جان بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ دوسروں کو محفوظ رکھنے کےلیے حملہ آور کو روکنے کی جستجو کی کہ اسی دوران انہیں گولیاں لگیں اور وہ شہید ہوگئے۔ ان کے صاحبزادے بھی شہدا میں شامل ہیں۔
1,727 total views, no views today
Comments



