سوات (سوات نیوزڈا ٹکام ) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سوات کا نیوزلینڈ میں مسجد پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، حملہ کرنے والے کو فوری طور پر گرفتار اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ، گذشتہ روز جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام نیوزلینڈ میں مسلمانوں پر ہونے والی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرہ نشاط چوک سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر خالد حسین کانجو ، جنرل سیکرٹری شوکت علی ، پی کے پانچ کے صدر سید علی ، جنرل فیصل ودود نے کہا کہ نیوز لینڈمیں ہونے والے واقعے کے بھر پور مذمت کرتے ہیں ،واقعے میں ملوث شخص کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں پر جاری بربریت افسوس ناک ہے جس کو روکا جائے ، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں جتنے بھی غیر مسلم رہ رہے ہیں وہ بہت پر امن طریقے سے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ غیر مسلم ممالک میں مسلمان پر ظلم جاری ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی مذمت کریں اور مطلوبہ شخص کو گرفتار کرکے سخت سزاددلائیں تاکہ آئندہ کیلئے ایسے واقعات رونما نہ ہو ۔
2,342 total views, 2 views today