مینگورہ، قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی نا می تنظیم کے چیئرمین خورشید انورنے کہاہے کہ یہ ایک غیرسیاسی تنظیم ہے جواپنی مددآپ کے تحت فلاحی کام اوردکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے ہماری تنظیم کسی قسم کی غیرشرعی،غیر معاشرتی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اورنہ ہی ہم ایسی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم پر مختلف قسم کے من گھڑت الزامات لگائے گئے ہیں جس سے نہ صرف تنظیم کو نقصان پہنچا بلکہ اس سے ہماری فلاحی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں،انہوں نے کہاکہ ایک دن قبل اے سی سوات نے پولیس کے ہمراہ تنظیم کے دفترپر چھاپہ مار کر سیل کردیا جب ہم وجہ معلوم کرنے اے سی آفس پہنچے تو وہ موجود نہیں تھے جبکہ ان کے گھر گئے تو ملاقات سے انکار کردیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے آفس پر چھاپہ بالکل غیر قانونی اوربلاجواز ہے جس سے ہمارے کارکن تذبذب کا شکار ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم ملک بھر میں دیگر فلاحی کاموں سمیت نادار بچوں کو سکولوں میں داخل کراتی ہے جبکہ معمولی نوعیت کے قیدیوں کو مفت قانونی امدادبھی فراہم کرتی ہے نہ معلوم اے سی سوات نے کس کے کہنے یارپورٹ پرہمارے دفتر پر چھاپہ مار کر سیل کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم اپنی فلاحی سرگرمیاں بدستور جاری رکھیں گے،اس موقع پر ڈاکٹرفدا،نثارعلی،اقبال،محمدطاہر اورتنظیم کے دیگر عہدیداربھی ان کے ہمراہ تھے۔
710 total views, 2 views today