سوات، سوات میں آرمی یونیفارم میں چوری کرنیوالے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، نو رکنی گروہ پچھلے کئی ماہ سے سوات کے مختلف علاقوں میں چوریاں کرتے تھے،مینگورہ پولیس سٹیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سٹی نوید خان نے کہا کہ نو افراد پر مشتمل جرائم پیشہ گروہ نے ضلع بھر میں کئی ماہ سے آرمی کے یونیفارم میں ڈکیتی اور چوریاں کرتے تھے، ایس پی کے مطابق ان افراد نے متعدد گھروں، دکانوں اور لوگوں کو لوٹا تھا،ایس پی نوید خان کے مطابق جرائم پیشہ افراد تلاشی کے بہانے گھر میں داخل ہوتے تھے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوتے تھے،
اس گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں پولیس چھاپے ماررہی تھی، جس کو اخر کار گرفتار کرلیا گیا، ایس پی نوید خان نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہ سے موبائل فون، نقدی، پستول، شراب، واٹر موٹر، زیوارات ،برآمد کئے گئے ،پولیس نے گرفتار افراد اوربرآمد کئے گئے سامان کو میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے ۔
493 total views, no views today


