سوات(میاں سید سے)سوات کےتحصیل چارباغ کے مسائل میں مزید کمی اگئی، سوات کے حلقہ این اے 2 کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان اور حلقہ پی کے 6 کے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے چارباغ میں سوئی گیس منصوبے اور ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے دونوں ممبران اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت نے عوام کیساتھ جتنے بھی وعدے اور سکیموں کا اعلان کیا ہے وہ ہر صورت پورا کریگی، چارباغ میں مزید دو کلومیٹر کے علاقہ کے عوام کو سوئی گیس پہنچائی گئی ، جس پر عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، جبکہ ٹیوب ویل کے افتتاح کے بعد پینے کےپانی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، دونوں رہنماوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب حلقہ پی کے 6 اور این اے 2 کے تمام مسائل حل ہو جائین گے۔
1,736 total views, 2 views today