بریکوٹ، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانامحمد اسماعیل نے کہا ہے کہ آج ہم اپنے دین سے لاپروا ہو کر مختلف مسائل میں بری طر ح پھنس چکے ہیں۔آج حکمران چور ،عدالتوں میں انصاف کا فقدان ،بے روزگاری ،رشوت ستانی اور دیگر معاشرتی برائیا ں عام ہیں ۔جب زمین پر ایسے فسادات عام ہوجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں بند ہو جاتی ہیں ۔عافیہ صدیقی کو حکمرانوں نے فروخت کردیا ہے ۔نواز شریف نے امریکہ کا دورہ کیا مگر عافیہ صدیقی کے بارے میں بات تک نہیں کی گئی ۔اسلام ایک مکمل اور دین فطرت ہے ۔لبرل ازم حیوانیت اور کفر ہے ۔موجودہ دور میں کفر نے اپنے مفادات کی خاطر اپنے نظام بنائے ہیں جن میں سوشل ازم ،سرمایہ دارنہ نظام ،لبرل ازم شامل ہیں یہ نظام صرف اور صرف کفر ہے اور اس میں انسانیت کی کوئی خدمت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ اوڈیگر ام میں عید ملن پارٹی کے تقریب کے موقع پر کیا ۔اس کے علاوہ سابقہ ایم این اے اور ضلعی امیر جماعت فضل سبحان ،سابق قومی اسمبلی امیدوار اختر علی خان نے بھی تقاریر کیں ۔ اس موقع پر ضلعی قیوم حافظ اسرار ،زون امیر ریاض احمد،بریکوٹ امیر محمد ظاہر کے علاوہ پارٹی کارکن سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے موجودہ انسانوں نے مختلف نظاموں کا نفاذ کر رکھا ہے ۔ملک کے حکمران مختلف طریقوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں بجلی کے بلوں میں عوام کو لوٹ کر 70ارب روپے اکھٹا کیے گئے ۔گھریلوں صارفین کو ہزاروں روپوں کے بلز ارسال کئے گئے جو کہ بہت جلد عوام کے لئے بجلی کے فراہمی ایک خواب بن جائے گی کیونکہ زائد بلز کی ادائیگی اب غریب عوام کی بس کی بات نہیں ہے حکمرانوں نے اللہ کے گھر کو بھی نہیں چھوڑ مساجد کے بلز بھی لاکھوں میں اب ارسال کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دین کے مطابق زندگی بسر کریں تاکہ ہم عذاب الہی سے بچے اور آخرت کی سعادت بھی حاصل کریں۔
1,090 total views, no views today


