مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام ) مٹہ وینئی شہید ان چوک میں متاثرین کاشتکارانکا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جسمیں مٹہ تحصیل کے علاقہ شور کے متاثرین نے بھر پور شرکت کی جرگے کا مہمان خصو صی رحیم شاہ صدر کاشتکاران ملاکنڈ دویژن تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایگزیکٹیو ممبر جہانزیب لالا، جنرل سیکرٹری خان زمان ،اعجاز پشتون،ویلج ناظم کچکول خان،سابق صدر منصور خان ودیگر نے خطاب کیا ،جرگے سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ تحریک غیر سیاسی ہے جبکہ اس نئے حکو مت کے انے سے پہلے وزیر اعلیٰ سمیت موجودہ تمام ایم پی ایز ،ایم این ایز، نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ اپ کے مسائل حل کئے جائینگے،ہم حکومت کے خلاف اکھٹے نہیں ہوئے بلکہ یاد دہانی کرنا چاہتے ہے ،انہوں نے کہاوزیر اعظم عمران خان کے وعدوں اور اعلانات کے وجہ سے ہم اپکے پیچھے کھڑے ہوئے تھے اپ نے کہا تھا کہ ظلم سے جان چھوڑوانگا ،لہذا ہمارے ابائی زمینوں پر بے جا قبضے نا کئے جائے،اسی طرح محمکہ فارسٹ بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کر نے باز اجائے،،،بصورت دیگر ہم اپنے حقوق کیلئے جیل جانے کیلئے بھی تیار ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان،ایم این اے مراد سعید ،صوبائی وزیرمحب اللہ خان سے خصو صی اپیل کی ہے کہ ہمارے مطالبات پر نیک نیتی اور سنجدگی کے ساتھ غور کیا جائے۔
1,357 total views, no views today



