نیو یارک (این این ائی) امریکی شہر نیویارک کے مضافاتی علاقے لانگ آئی لینڈ میں اپنے والدین کی قبر پر جانے والی خاتون کو قبر نے اپنے اندر کھینچ لیا۔برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق جوان کولن نامی خاتون سینٹ چالس قبرستان میں اپنے والدین کی قبر پر حاضری کیلئے گئی۔ وہ قبر کے پاس جیسے ہی گھٹنے ٹیک کر بیٹھنے لگی تو وہاں ایک گڑھا پیدا ہوگیا اور خاتون کو کمر تک اپنے اندر کھینچ لیا۔ 64 سالہ خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اتنا غیر متوقع تھا کہ خاتون کا سر بڑی زور سے کتبے سے ٹکرایا اور اس کا ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔خاتون نے کوئینز سپریم کورٹ میں قبرستان کی انتظامیہ کے خلاف 5 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
1,880 total views, 2 views today
Comments