سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات بورڈ کے کنٹرولر اور عملہ کا شانگلہ کے امتحانی مراکز پر چھاپے ، جعلی امیدوار کو گرفتار کرلیا ، مقدمہ درج ، گذشتہ روز سوات بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین خان نے پی اے سردارخان اور عملہ کے ہمراہ ضلع شانگلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے سپرنٹینڈنٹ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سندوئی پورن محمد اسلام نے ایک میدوار کے جگہ دوسرا امید وار امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا جن کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی اور جعلی امیدوار کو پولیس کے حوالے کردیا ، اس موقع پر عمر حسین خان نے گورنمنٹ ڈگری کالج چکیسر کے عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سنگینین ماڈل سکول چکیسر کے عملہ کو ہدایات جاری کئے کہ ڈیوٹی کو ایمانداری سے سرانجام دیں ، انہوں نے گفتگو میں کہا کہ سوات بورٹ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات پر آمن اور شفاف طریقے سے جاری ہے ۔
1,627 total views, 2 views today