مینگورہ ،سوات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسیر ذوالفقار الملک احسان نے کہا ہے کہ جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے اس کے ہسپتال اور تھانے و کچہری ویران ہونگے ، ہمیں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد کرنا چاہیئے ، سوات اب تک پر امن علاقہ بن چکا ہے یہاں پر تمام سرگرمیاں بڑے دھوم دام سے منعقد کریں گے ، بچوں کا مستقبل سوارنا اور انہیں بہتر تر بیت کرنا فرض ہے ، ہاکی کھیل ہمارا قومی کھیل ہے اسکی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوات انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیڈماسٹر محمد جاوید خان ، سینئر نائب صدر اکبر حسین ، نائب صدر پرنسپل حضرت رحمن ، پر نسپل دلاور خان کے علاوہ گیمز سیکرٹری اے ڈی او سپورٹس محمد گل بھی موجود تھے ، فائنل میچ کی کمیٹی میں SPET محمد موسی خان ، شمشیر علی اور پرنسپل اکرام بھی شریک تھے ، فائنل میچ سابق ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئین ہائی سکول امانکوٹ نے ہائی سکول اوڈیگرام کو پنلٹی شوٹ پر شکست دیکر ایک بار پھر یہ اعزاز حاص کیا ، جبکہ باسکٹ بال میں ہائر سیکنڈری سکول حاجی بابا نے توتانوبانڈئی کو شکست دیکر فائنل جیت لیا ، ہائی سکول امانکوٹ کے انچارچ اور ہاکی ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری محمد رحیم خیال نے اپنے ٹیم کی کارددگی کو سراہا اور دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی۔
816 total views, no views today


