سوات، ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے جاری پولیو مہم کے دوران مبینہ طورپر غفلت کے مرتکب ایک ڈاکٹر کو معطل ، یوسی سیکرٹری احمد خان کو برخاست جبکہ دو اے ایس آئیز کو کوارٹر گارڈ میں بند کردیا ، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوا ت کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں جاری پولیو مہم کے مختلف امور اور معائنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ،اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ سوات سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں پر اس سلسلے میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ مقررہ پولیو ٹیموں کے ساتھ عوام مکمل تعاؤن کریں،انہوں نے کہا کہ سوات کے 65 یوسیز میں برابری کی بنیاد پر ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیوسے بچاؤ کے قطرے بچوں کو پلوائیں گے۔
866 total views, no views today


