سوات، ضلع سوات میں موسم سرما کی دوسری بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ضلع سوات کے تمام میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بدھ کے صبح ہی اسمان پر کالے بادل چھائے رہے، جو دو پہر کے وقت بارش اور برفباری کا سبب بن گئے ، ضلع کے پہاڑی اور سیاحتی علاقوں مالم جبہ ، کالام ، مدین، بحرین ، میاندم، سنگر اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،
ابتک ان سیاحتی علاقوں میں چارانچ سے پانچ انچ تک برف پڑھ چکی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور برفباری کی وجہ سے سوات میں موسم انتہائی سرد ہو چکا ہے، اور لوگوں نے گرم کمبل ، کپڑے اور چادریں نکال لیں ہے، دوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔
775 total views, 1 views today