بریکوٹ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بریکوٹ کے طالبات کی قسمت جاگ اٹھی ۔چار سالوں سے کالج میں کھڑی بس پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی نے اپنے خرچے پر مرمت کرکے کارآمد بنا دی ۔آ ج پہلی بار طالبات اپنی کالج بس استعمال کرے گی ۔اس بس سے ایک طرف طالبات سفر محفوظ اور دوسری طرف والدین کے اخراجات میں کمی آئے گی ۔پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی کی مالی مدد سے چار سالوں سے لاکھوں مالیت کی کھڑی نئی بس تینکی وجوہات کی بناء پر کھڑی تھی جو کہ آہستہ آہستہ زنگ الود د ہو رہی تھی آج چلنے کے قابل ہو گئی ہے طالبات ،والدین اور تحصیل بریکوٹ کے سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا اے سی بریکوٹ محمد عمیر کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ صدر انجیئنر شرافت علی ،یو سی بریکوٹ صدر نعیم خان ،یوسی کوٹہ صدر محمد شاہ خان ،بریکوٹ وارڈ صدر خادم خان سپین دااور بریکوٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹر ی ریا ض احمد نے معائنہ کیا ۔معائنے کے دوران کالج پرنسپل مسز خادیہ نے کالج کے مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کالج کا سٹاف کی کمی سے طالبات کو پڑھائی میں مشکلات درپیش ہیں ۔دیگر مسائل کے علاوہ سب سے سنگین مسلۂ طالبات کے ٹرانسپورٹیشن کا ہے کالج کو پڑھنے کے لئے دور دارز سے طالبات مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں آتے وقت دقت کا سامنا کرتے ہیں جس پر انہوں نے بتایا کہ کالج ہذا کا بس عرصہ دراز سے بے یارو مدد گار کھڑی ہے اور زنگ الود ہو رہی ہے ۔ا س موقع پر انجیئنر شرافت علی نے طالبات کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بس کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری لے لی اور کہا کہ بس کو ٹھیک کرنے پر جتنا خرچہ ہے وہ ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور فوراًمرمتی کاروائی شروع کردی اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اے سی بریکوٹ محمد عمیر نے کہا کہ جب جذبے عظٰیم ہوں ۔سیاست انسانیت کی خدمت کے لئے ہو توہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے ۔انہوں نے انجینئر شرافت علی کی اس کاوش کو سہرا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
994 total views, no views today


