سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے مالم جبہ سڑک کو تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار اور انجنیئر کیخلاف فوری طورپر ایف ائی ار درج کرنے کا حکم دیدیا، ایس ایچ او مالم جبہ کو ہدایات دیتے ہوئے ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ انجنیئر اور ٹھیکیدار کو ایک ہفتہ قبل ہی مالم جبہ سنو فیسیٹیول کے حوالے سے اگاہ کیا گیا تھا، تاکہ وہ سڑک کو کھولنے کیلئے اقدامات کریں،لیکن متعلقہ دونوں افراد نے لاپرواہی اور کوتاہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کو صاف نہیں کیا، جس کی وجہ سے مالم جبہ سنو فیسٹیول میں انے والے مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ضلعی ناظم نے ایس ایچ او مالم جبہ کو فوری طور پر دونوں افراد کیخلاف ضلعی حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
مزید ویڈیو دیکھیں
1,640 total views, no views today



