سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )تھانہ شاہ ڈھیری کے حدود میں مورخہ 28مارچ کو بدوران جرگہ زبانی تکرار پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ملزمان واحد زمان، پیر زادہ ، لعل زادہ ولد سلو خان سکنہ گودھا تحصیل کبل کے فائرنگ یس مقتول شاہ روان جاں بحق ہوا تھا جبکہ عثمان علی ، محمد زیب زخمی ہوئے تھے جس پر باقاعدہ مقدمہ علت 204مورخہ28-03-2019جرم302/324/34تھانہ شاہ ڈھیری درج رجسٹر ہو چکا تھاجبکہ ملزمان شیرین زادہ ، جہانزیب ولد زمین، نصیب زادہ ولد نوشیروان سکنہ پاچا کلے شاہ ڈھیری کے فائرنگ سے محمد سلیم ولد عبد القہار سکنہ شاہ ڈھیری زخمی ہوئے تھے جس پر مقدمہ علت 203مورخہ28-03-2019جرم324/427/34تھانہ شاہ ڈھیری درج رجسٹرڈ ہوا تھا جبکہ ملزمان بعد از وقوعہ کسی نا معلوم مقام روپوش ہوئے تھے۔جس پر جناب ڈی پی اُو سوات نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد روپوش ملزمان کو گرفتار کرنے اور آلہ قتل برآمد کرنے کا ٹاسک ڈی ایس پی سرکل کبل اکبر شنواری کو سونپ دیا۔ڈی ایس پی سرکل کبل نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیری تفتیش ٹیم جدید سائینسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے آنتھک محنت کے بعد ملزمان کو ٹیکنیکل طریقے سے بدوران چھاپہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اتشین دو عدد کلاشنکوف بمعہ بارہ عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کو حوالہ کئے گئے ہے۔پولیس کے کامیاب کاروائی کو علاقہ کے لوگوں نے سراہتے ہوئے سوات پولیس کی تعریف کی ۔
1,651 total views, no views today



