سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوات سرمایہ کاری کیلئے موزوں علاقہ ہے ، ضلعی حکومت سرمایہ کاروں کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہی ہے ہم باہر کے سرمایہ کاروں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ سوات میں سرمایہ کاری کریں ضلعی حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی حبیب برادرز ریکروٹنگ کا قیام خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں ائیر پورٹ روڈ پر واقع حبیب برادرز ریکروٹنگ ایجنسی کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ہیلتھ کمیٹی سوات کے چیئرمین سید افضل شاہ ، جے یو آئی سوات کے جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سوات کے سینئر صحافی غفور خان عادل کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندوں تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان ، ضلعی کونسلر اکرام خان ، لیگی رہنما عبدالغفور ، عثمان غنی ، سوات انٹرپرائزر کے ایم ڈی سید اکرام اللہ اور دیگر بھی موجود تھے حبیب برادرز ریکروٹنگ ایجنسی کے ایم ڈی سید حبیب علی شاہ اور سید رحمت علی شاہ نے اس موقع پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ افتتاحکے بعد کاروبار کی کامیابی کیلئے دُعا کی گئی ۔
1,270 total views, no views today



