مینگورہ، بحرین کے رہائشی شخص نے ڈبل رقم دلانے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورلئے،نوسرباز کا کوئی پتہ نہیں چلتا، متاثرین دردرکی ٹھوکریں کھانے لگے،حکومت سے انصاف دلانے کا مطالبہ،اس حوالے سے بحرین اورمٹہ کے رہائشی افرادمحمدعلی ،سرگند،گل عمبر اوردیگردرجنوں متاثرین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل علاقہ بحرین کے رہائشی لیاقت علی نے لوگوں سے کروڑوں روپے کے دنبے لے کر جھانسہ دیا کہ ان کی رقم منافع کے ساتھ واپس کریں گے،
نوسربازلیاقت کہتاتھا کہ وہ یہ دنبے سعودی اوردیگر ممالک بھیج رہا ہے جہاں سے معاضہ آنے کے بعد وہ رقم منافع سمیت دے دے گا،متاثرین نے کہاکہ ہم دنبوں کا کاروبار کرکے گزارہ چلاتے ہیں مذکورہ شخص ہم سے سات کروڑ پچیس لاکھ روپے کے دنبے لے کر غائب ہوگیاجس کے بعدکبھی پلاٹ اورکبھی زمین دلانے کا وعہدہ کرتا رہا اس دوران وہ گرفتار بھی ہوا تاہم ہماری کوششوں سے انہیں رہائی مل گئی جس کے بعد رابطہ کرنے پر جواب دیتا کہ ان کے پاس ڈالر پہنچنے والے ہیں اورجب بھی ڈالر ملے وہ تمام قرض خواہوں کو رقم دے دے گا مگر اس کایہ وعدہ بھی جھوٹا ثابت ہوگیا،انہوں نے کہاکہ لیاقت تین سال سے ہمیں ٹرخارہا ہے جبکہ ساتھ ساتھ ہمیں ڈرانے اوردبانے کیلئے دھمکیاں بھی دے رہا ہے اور اس مقصد کیلئے بدمعاش بھی بھیج رہا ہے جس کی وجہ سے ہماری پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ شخص کے خلاف ہم نے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے مگر نہ تو وہ کسی کے ہاتھ لگتا ہے اورنہ ہی گرفتار ہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہماراکاروبار تباہ ہوگیا جبکہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے قرضے پہ قرضے لے رہے ہیں جس کے باعث ہم بیک وقت کئی قسم کی پریشانیوں اورمشکلات سے دوچار ہیں،انہوں نے مرکزی وصوبائی حکومت سمیت دیگر اعلیٰ وذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ لیاقت علی کو گرفتار کرکے ان سے متاثرہ افراد کی رقم دلا کرہماری پریشانیوں کو ختم کریں۔
529 total views, no views today


