مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سیداشفاق انور نے کہاہے کہ سوات میں سیاحوں کومکمل تحفظ حاصل ہے پورے ملک کے سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سوات آکر حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو،سیاحوں کی سوات کے سیاحتی مقامات تک رسائی کویقینی بنایاگیاہے سوات میں ٹریفک نظام میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، سوات میں مثالی امن میں مقامی لوگون کے کردار کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈی پی او سوات نے واضح کیا کہ سوات سیاحون کیلئے ایک پرامن حسین علاقہ ہے، اورپولیس وسوات انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں کومکمل تحفظ فراہم کرنے اور سیاحوں کی سیاحتی علاقوں تک رسائی کویقینی بنایاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات سیاحوں کی توجہ کامرکز بن چکاہے اورسوات میں سیاحوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، ٹریفک پولیس کوبھی اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ سیاحوں کی سیاحتی علاقوں تک رسائی میں تعاؤن کریں۔
1,160 total views, no views today



