سہیل باچا
موٹر سائیکل حادثات کی بڑی وجہ ہے سستے ریٹ پر موٹر سائیکل کی خرید وفروخت ، بڑے تعداد میں غیرقانونی ورکشاپوں میں چوری کے موٹرسائیکل کی خرید وفروخت کی جاتی ہے۔اس حوالے سے کم عمر لڑکوں پر خراب اثرات پڑتے ہیں.
عوامی سروے اور ایک رپورٹ میں واضع ہوا ہے کہ سب ڈویژن بریکوٹ میں جمعے کے روز موٹر سائیکل سوار پیربابا روڈ اور پارڑی روڈ کو استعمال کرتے ہیں.
اس کی وجہ سے یہ منچلے لڑکے تیز رفتاری کے باعث مختلف حادثات کا شکار ہوتے ہیں اور اکثر اوقات ون ویلنگ کی وجہ سے بہت سی معصوم جانیں ضائع ہوجاتی ہے۔
پولیس اور ٹریفک انتظامیہ ان کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہیں مگر اس کے روک تھام میں ناکام ہے سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟موٹر سائیکلوں کے سستے ترین ریٹ اور اسپئرپارٹ ڈیلر ان کی بڑے غلطی بھی شامل ہیں کیونکہ ان ڈیلر ان کے ساتھ کم عمر لڑکے ڈیلنگ کرتے ہیں ،جس میں مہینے 1000 روپے پر بھی موٹر سائیکل مل جاتا ہے اور اس موٹر سائیکل کی خریدنے اور اس کی مرمت اور سپئرپارٹ ڈلوانے میں چھوٹے موٹے چوریوں بھی کرتے ہیں منچلے نوجوان اپنے شوق پورا کرنے کیلئے ہر وہ کام ہاتھ میں لے لیتے ہے جو کہ غیر قانونی اور شرمناک ہے۔
تحصیل انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ ان ڈیلر ان کے خلاف کارروائی کریں یہ موٹر سائیکل کن بنیادوں پر اور کن اصول کے تحت فروخت کرتے ہیں کیا ان من چلے اور کم عمر نوجوانوں کے ساتھ والدین کا اجازت شامل ہے۔اکثر والدین کو تب پتہ چلتا ہے جب پولیس اور ہسپتال سے فون آجاتا ہے کہ آپ کے بیٹے کا موٹر سائیکل حادثہ یا ایف آئی آر درج ہوا ہے۔بعض اوقات زیادہ تر والدین کو پتہ نہیں چلتا کہ میرا بیٹا موٹرسائیکل استعمال کرتا ہے ان میں وہ و الدین شامل ہیں جو ملک سے باہر مزدوری پر ہوتے ہیں۔موٹر سائیکل حادثات سے بچنے کیلئے والدین کا کردار بھی ضروری ہے مگر تحصیل انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اس کے خلاف بڑآاپریشن اور قوانین کی ضرورت ہے۔
4,194 total views, 2 views today