مینگورہ، عمران خان،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اوراسدقیصر صاحب کے پی کے مظلوم عوا م کے ٹیلنٹڈ بچوں کے مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں، دوسال سے صوابی میڈیکل کالج (گاجوخان ) اور نوشہرہ میڈیکل کالج کے بلڈنگ تیار ہیں ، اور ان کو سٹاپ بھی فراہم کیا گیا ہے ، لیکن ان کالجوں میں ابھی تک کلاسیز کا اجراء نہیں ہوا۔ بلڈنگ بنانے اور سٹاپ کے تعینات ہونے سے خاص لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے، جبکہ کلاسز کے اجراء سے غریب عوام کے بچوں کو فائدہ پہنچتا ہے ، تو دو سال سے اس کے پر میشن اور رجسٹریشن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ،کے ایم یو والے ان کالجوں کے بلڈنگ اور اس میں فرضی سیٹیں پراسپکیٹس میں چھپوا کر ہزاروں کے تعداد میں اپنے فارمز بھیجتے ہیں، جس سے کروڑوں روپے کمات ہیں ، اور کوئی پوچھنے والا نہیں، لہذا کے پی کے مظلوم عوام عمران خان ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اسد قیصر سے یہ ایپل کرتے ہیں ،ان کالجوں میں جلد از جلد کلاسزکا اجراء کیا جائے اور پی ایم ڈی سی سے انہیں رجسٹرڈ کروائیں ، اس سے بہت سے ٹیلنڈڈ بچوں کا وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا۔
722 total views, no views today


