سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پولیس کی سربراہ سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اس طرح سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لینا چاہئیے ، اسی طرح سرگرمیاں سابقہ وقتوں میں روز کا معمول تھا ، اس طرح سرگرمیوں میں سوا ت پولیس اپ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ، ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات پریس کلب میں ننگیال پختون آرگنائزیشن کے زیر اہتمام این پی کے سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے پہلے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے جنید خان نے کیا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض رفیع اللہ اور ضیاء نے ادا کی ، اس موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد علی،نوید ملال اور ننگیال پختون آرگنائزریشن کے چیئرمین حیات لالا نے خطاب کیا تھا ، اس پروقار تقریب سے سوات پولیس کے سربراہ سید اشفاق انور نے کہا کہ نوجوانوں کا موجودہ جذبہ دیکھ کر انہتائی خوشی ہوئی اور اسی طرح مثبت سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیئے اور اسی طرح پروگراموں کی حوصلہ افزائی وقت کی بہت اہم ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ میں پختون آرگنائزیشن نوجوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ سوات پولیس ہر وقت آپ کے ساتھ ہوں اور آپ کے حوصلہ افزائی کریں گے ، تقریب کے اخر میں ارگنائزیشن کے چیئرمین حیات خان لالا نے آنے والے تمام مہمانوں کاخصوصاً ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا شکریہ ادا کیا ۔
2,562 total views, no views today
Comments



