پشاور(سوات نیوزڈاٹ کام)سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت آنے والے سیزن کے حوالے سے اہم اجلاس، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا، سیکرٹری سیاحت راشد محمود، سی ای او WSSCM ناصر غفور سمیت دیگر سرکاری حکام نےشرکت کی ۔چترال، سوات، ناران میں سیزن کے دوران سیاحتی سرگرمیاں ، صفائی اور ٹریفک پلان پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔اجلاس میں۔فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے زپ لائننگ، پیراگلائیڈنگ،جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اجلاس میں کیمپنگ پاڈز منصوبے کی افادیت کا بغور جائزہ لیا گیا منصوبے کو لوکل کمیونٹی اور سیاحت کے فروغ کے لیے بروئے کار لایا جائے گا سیاحتی مقامات پر پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی اور ماحول دوست بیگز متعارف کرانے کے لیے تجاویز بھی زیر بحث آئے سیاحتی مقامات مہوڈھنڈ، کالام، مرغزار، کاغان، ناران، نتھیا گلی وغیرہ میں صفائی برقرار رکھنے لئے سرگرمیاں اور آگاہی مہمات چلائی جائیں گی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاحتی مقامات کی صفائی کے لیے مانیٹرنگ کا نظام لایا جائے گا- گند پھیلانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا سیزن کے دوران سیاحتی مقامات کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی آگاہی مہم کے تحت میڈیا پر پیغامات کے علاوہ مقامی آبادی، سکول، کالجز، یونیورسٹی کے طلباء کے ذریعے مہم چلائی جائے گی صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اور صحافتی برادری کے تعاون سے مہم چلائی جائے گی اس سال سیزن میں صرف سوات میں 22 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات سیزن کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پلان اور مقامی ایف ایم ریڈیو کے ذریعے سیاحوں کو مسلسل آگاہ رکھا جائے گا داخلی راستوں اور اہم مقامات پر سیاحوں کے لئے آگہی پیغامات آویزاں کئے جائیں گے
1,830 total views, no views today



