بریکوٹ، ضلع سوات کا واحد گورنمنٹ پرائمری سکول گورتئی بریکوٹ میں موسم سرما چھٹیوں کے باوجوددرس و تدریس کا عمل جاری ہے ۔گاؤں گورتئی کا رہائشی اور سکول ہذا کا ہیڈماسٹر شیر بہادر گذشتہ تیس سالوں سے یہ روایات برقراررکھتے ہوئے اس سال بھی جماعت پنجم کے طلبہ کو پڑھائی کررہے ہیں ۔اس پڑھائی کا واحد مقصد طلباء کا مارچ میں امتحانات کے لئے تیاری اور ان کا قیمتی وقت کا بچاؤ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ضلع سوات میں موسم سرد ہونے کی وجہ سے تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں مگر اس میں ایک ایسا سکول بھی موجود ہے جو کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سکول کے طلباء دوران تعطیلات اپنی پڑھائی میں مصروف عمل ہے ۔سکول کے ہیڈماسٹر شیر بہادر خان نے میڈیا کی ٹیم کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ تیس سالوں سے یہی طریقہ سرانجام دے رہا ہوں کیونکہ جماعت پنجم کے امتحانات مارچ میں ہوتے ہیں اور یہ امتحانات باہر کے سکولوں میں منعقد ہوتے ہیں ۔دو ماہ چھٹیوں میں ایسا ہوجاتا ہے کہ طلباء پڑھائی سے دور ہو کر سکول کے رزلٹ پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں ۔سالوں سے میں جماعت پنجم کے طلبا ء کے ساتھ یہی طریقہ اختیار کر رہا ہوں جو کہ ایک طرف سکول کا رزلٹ سو فیصد ہو تا ہے جبکہ دوسری طرف ادارے پر علاقے کے عوام کا اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے ۔اس محنت کے صلے میں ہمارے پاس طلباء کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو کہ ہمارے ادارے کے لئے باعث فخر ہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر پر بھی پڑھائی پر توجہ دیں کیونکہ تعلیم ہی کی بدولت ہم معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور تعلیم کی وجہ سے ہماری نئی نسل ملک اور علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکتاہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ائی ڈی ادارے نے چاردیواری کے لئے تین لاکھ پچاس ہزار روپے منظور کئے تھے مگر وہ فنڈ ناکافی ہونے کی وجہ سے ہم نے پی ٹی سی فنڈ اور سکول فنڈ سے چاردیواری کو ایک حد تک مکمل کیا ہے اب مذید ایک کمرے اور سکول چاردیواری کو مکمل کر نا باقی ہے ۔
بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجئینر شرافت علی نے گورنمنٹ پرائمری سکول گورتئی بریکوٹ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران ان کے ساتھ بریکوٹ پریس کلب کے صحافی تھے ۔انہوں نے سکول ہذا کوموسم سرما کے چھٹیوں کے باوجود تعلیمی سرگرمیوں کے جاری ہو نے پر سکول ہیڈماسٹرشیر بہادر خان کوبہتر منتظیم ہونے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اصل تبدیلی یہی ہے کہ وہ ذاتی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔بعد میں انہوں نے سکول کے صحن کی بھرائی کے لئے نقد دس ہزار روپے بھی عطیہ کئے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع سوات میں موجود گورنمنٹ سکول گورتئی نمبر 2کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے سکول کا ریکارڈ چیک کیا اور تعمیرشدہ چاردیواری کا معائنہ کیا ۔سکول کے طلباء سے نصاب میں سوالات پوچھے ۔انہوں نے سکول کی بہتر تعلیمی ماحول سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہمارا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔صوبائی حکومت تعلیمی میدآن میں انقلاب بر پا کرنا چاہتا ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے مقاصد میں بہت جلد کامیا ب ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان ٹاٹ کے سکولوں نے ایسے شخصیات پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملک کو دنیا میں ایک پہچان دیا ہے ۔صوبائی حکومت اب سرکاری سکولوں کے لئے مرحلہ وار نصاب تیار کر رہا ہے جس سے طبقاتی نظام کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ۔انہوں نے سکول کے صحن کی بھرائی کے لئے دس ہزار روپے نقد عطیہ دیا کیونکہ صحن میں بھرائی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا ۔
454 total views, 1 views today