سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے صوبائی حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے،کرپٹ عناصر کا مکمل خاتمہ پی ٹی آئی کا مشن ہے جسے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،عوام کا اعتماد ہرحال میں بحال رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر سوات پریس کلب کے نمائندہ وفدجس کی قیادت سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد کررہے تھے وفد میں سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خورشید علی ، حضرت بلال ماماجی ، شیرا زخان اور ناصر عالم شامل تھے ڈیڈیک چیئرمین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل سے باخبر ہے جس کے حل اور عوام کوان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ کرپٹ افراد کی جگہ اسمبلیاں نہیں بلکہ جیل ہے ملک ان کی آنکھوں کے سامنے ترقی کرے گاپاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے عوام خوش اورمطمین ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد لوگوں کی مشکلات کا خاتمہ اورانہیں سہولیات کی فراہمی ہے ،عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت ہمارے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں انہیں مایوس نہیں کیا جائے گابلکہ ان کی دادرسی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں کی مضبوطی اور حکومتی و معاشی نظام میں شفافیت کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جو آئندہ نسلوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے مضبوط بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری حکومت نے ہر سرکاری شعبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑاکیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقی کا عمل پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کی تکمیل سے یہاں سے پسماندگی،مسائل ،مشکلات اور غربت ختم ہوجائے گی۔
1,310 total views, 2 views today