بریکوٹ ( ریاض احمد سے) بریکوٹ میں’’ گرین اینڈ کلین پاکستان‘‘ کے دعووں کی قلعی کھول گئی ، ٹی ایم اے بریکوٹ نے بازار میں صفائی بند کردی ، بازار گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ،بازار میں پڑے گندگی سے راہ گیروں اور تاجران کومختلف بیماریاں پھیلنے لگیں ، ایک طرف بازار میں تحصیل انتظامیہ اور ٹی ایم اے کی جانب سے وزیراعظم کی شروع کردہ مہم ’’ گرین اینڈ کلین پاکستان ‘‘ کے حوالے واک کا انعقاد کیا گیا جبکہ دوسری جانب بازار میں پڑے گندگی کے ڈھیر ان دعوؤں اور نعروں کے بالکل برعکس ہے ،بازار میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہ واک صرف فوٹو سیشن تک محدود رہا ،بازار میں پڑی گندگی پرچشم پوشی اختیار کیا جارہا ہے ،ٹی ایم اے بریکوٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ہم نے بازار میں صفائی اسلئے بندکی ہے کہ بازار کے تاجران مونسپل سروسزاور ٹی ایم اے کے لائسنس فیس نہیں دے رہے بلکہ بازار ٹریڈ یونین بریکوٹ کے مطابق کہ ٹی ایم اے جو مونسپل سروسز اور لائسنس فیس کی بات کررہے ہیں یہ پورے کے پی کے میں نہیں ہے صرف بریکوٹ میں لئے جارہے ہیں ، بازار میں صفائی کے علاوہ اور بھی بہت سے مسئلے ہیں ہم مونسپل سروسز تب تک نہیں دینگے جب تک بازار کے مسائل حل نہیں ہوتے ، دونوں کے مابین سرد جنگ نے بازار کو گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل کردیا ہے ان گندگی کی وجہ سے بازار میں راہ گیروں اور دکانداروں کو مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ، گزشتہ روز تحصیل انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہ واک میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ، تحصیل ناظم سمیت انتظامیہ کے کئی اہم لوگ موجود تھے اور واک کا اختتام بھی اسی جگہ پر ہوگیا جہاں پر بازار کی ساری گندگی جمع ہوجاتی ہے لیکن کسی کو گندگی ہٹانے کا خیال نہیں آیا ، ضرورت اس آمر کی ہے کہ دونوں کو ہٹ دھرمی کی بجائے عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنائے ۔
1,686 total views, 4 views today
Comments