سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی نے سوات میں پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ، ضلعی سطح پر ملگری ڈاکٹران ، ملگری وکیلان ، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ، پی ایس ایف ، ملگری استاذان اور درجہ چہارم ملازمین کیلئے ایڈوائزر مقرر کر دئیے گئے ، جو تنظیموں کے حوالے سے خود کو آگاہ رکھیں گے اور ذیلی تنظیمیں کنونشنز بھی منعقد کرے گی ، اس سلسلے میں گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی سوات کے مرکزی دفتر مینگورہ میں اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ایوب خان منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان ، پریس سیکرٹری عبدالصبور خان ، نواب عالم ، پی وائی او کے صدر حیدر علی شاہ، ملگری وکیلان ، ملگری استاذان ،ڈاکٹران ، درجہ چہارم کے نمائندے شریک ہوئے ، اجلاس میں متفقہ طور پر ضلعی ایڈوائزرز مقرر کئے گئے ، عبدالصبور خان پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے ایڈوائزر ، شاہی دوران خان ملگری ڈاکٹران اور ملگری وکیلان کے ایڈوائزر جبکہ ضلعی صدر ایوب خان ملگری استاذان اور درجہ چہارم ملازمین کے ایڈوائزر ہونگے ، اجلاس میں پارٹی کے تنظیموں کو فعال کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور پارٹی کی فعالیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایوب خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو سوات میں ایک منظم قوت بنائیں گے ، جس کیلئے تمام تنظیموں سے مشاورت جاری ہے اور بہت جلد ذیلی تنظیمیں کنونشن منعقد کرے گی جو ضلع کے سطح پر ہونگے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔
1,438 total views, no views today



