سوات(خورشیدعلی) سوات کا نام۔پوری امت مسلمہ میں۔روشن۔کرنیوالا ننھا قاری محمد حسن۔کو نامعلوم شخص نے قتل کرنے کوشش کردی۔ زہلا ملا۔دودھ پلانے سے قاری۔محمد۔حسن . کی حالت غیر ہوگئی جس کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔کیا گیا ۔ کمسن قاری محمد حسن نے سوات نیوزکیساتھ بات چیت کرتے یوئے کہا کہ میں مدرسہ سے گھر کھانا کھانے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم بڑے بڑے بال اور مونچھوں والے شخص نے مجھ کہا کہ یہ دودھ تمہارے نانا نے اپ اور اپ کے چھوٹے بھائی کیلئے بیجھا ہے اس کو پی لوں جب میں وہ دودھ پی لیا تو گھر میں میری حالت غیر ہوگئی اور بیہوشی کے عالم میں مجھے ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں پر میرے معدے سے وہ زہریلا دودھ نکالا گیا ۔میری حکومت ۔ پولیس اور پاک فوج سے اپیل کہ اس شخص کو۔گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ۔ اس موقع پر مدرسہ رحیمیہ کے مہتمم قاری رحیم اللہ نے کہا کہ پولیس فوری طور پر قاتل شخص کو۔گرفتار کرے تاکہ پھر سے کوئی ایسا واقعہ پیش نہ ائے ۔
واضح رہے کہ۔گزشتہ۔سال۔قاری محمد حسن نے مدینہ منور میں ہونے والے حسن۔قرات کے بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی
5,492 total views, no views today



