سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سیاست عبادت اور خدمت کا نام ہے عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے ہمارا مقصد معاشرے سے نا انصافی،ظلم اور کرپشن ختم کرناہے ہر جگہ انصاف کا نظام بہتر اور تیز کرناہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ملوک آباد مینگورہ کے سبحان اللہ مسجد میں ایک جرگہ کی سربراہی کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے مختلف وفود سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی جبکہ یونین کونسل کے مختلف محلوں میں مریضوں کی عیادت کی اور وفات ہونے والوں کی فاتحہ خوانی بھی کی فضل حکیم خان نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہاں کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوتی ہے اور وہاں پر زندگی ناممکن ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت انصا ف کی حکومت ہے اور انصاف کی نظام کو بہتر اورتیز بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہوگا قانون سب کے لیئے ایک جیسا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کرپشن، ظلم، ناانصافی اور دوسرے برائیوں سے پاک کرکے امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہوسکے۔
1,282 total views, 2 views today