مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ عوام دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور حاصل کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت دینی مدارس اور مساجدوں کی خلاف پوری دنیا میں ایک پروپیگنڈہ اور سازش شروع ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے یہودی لابی کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں مدارس کی حفاظت کیلئے ہرشخص تیار ہے اور انشاء اللہ یہ مدارس تاقیامت دین کی خدمت اور علم کی پرچار کرتے رہینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ صوت القران سین پوڑہ میں ختم القران کے بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو ائی مٹہ تحصیل کے امیر قاری رحیم اللہ جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ بابر اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ ختم القران میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی مولانا محمد ادریس نے اس موقع پر کہا کہ عوام دنیا وی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ کسی بھی بچے کیلئے دنیا وی تعلیم کیساتھ دینی تعلیم حاصل کرنابھی بہت ضروری ہے کیونکہ ایک مسلمان کیلئے سب سے پہلے اپنی زندگی گزارنے کیلئے دین کو سیکھ لینا چایئے اور اسی ہی راستے پر اپنی زندگی گزارنا چایئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں دینی مدارس پوری عالم اسلام میں دین پھیلانے اور اور بچوں کو دین کی تعلیم دینے کیلئے دینی چشموں کی کام کرتے ہے اور یہ کام یہ دینی مدارس تاقیامت کرینگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے دینی مدارس اور مساجدوں کی خلاف کسی بھی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور مدارس کی حفاظت اور مساجد کی خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
1,485 total views, no views today
Comments



