سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )نوجوانوں کی سائنسی و تحقیقی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کیلئے علاقائی سائنسی مقابلہ و میلہ ، سائنسی مقابلے اور میلے میں سکول ، کالج ، ٹیکنیکل کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ سمیت عام عوام بھی شرکت کریں گے ، ڈائیریکٹوریٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت سائنس میں مبنی سرگرمیوں ، خیالات ، تصورات اور منصوبوں کی مدد سے صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ثقات کو فروغ دینے میں حقیقی کردار ادا کررہی ہے ، اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اور ٹیکنالوجی نے آج بمقام سوات پریس کلب مینگورہ سوات میں علاقئی سائنسی مقابلے اور میلے کا انعقاد کیا ہے جس میں ضلع ملاکنڈ ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، دیر اور تیمرگرہ کے سکول ، کالج ، ٹیکنیکل کالج ، یونیورسٹی اور عام عوام کے درمیان سائنسی ماڈل ، پروٹو ٹائپ اور منصوبوں ، نظریات اور تحقیق کا مظاہرہ کیا جائیگا ، مذکورہ میلے میں نوجوانوں کی شرکت بالکل مفت ہوگی جبکہ سرٹیفیکیٹس سے نوزہ جائیگا، نیز اس مقابلے کے فاتحین گرینڈ صوبائی سائنسی مقابلے اور میلے کے لئے اہل ہوں گے ، تمام طالب علموں ، متعلقہ افراد سے بھر پور شرکت کی استدعا ہے ، مقابلوں کے آخر میں کامیاب منصوبوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا جائیگا ۔
1,258 total views, no views today



