سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں پرانا مارٹر گولہ برامد، پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس سٹیشن کبل کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں کھدائی کے دوران ایک گھر سے پرانا مارٹر گولہ برامد ہوا ہے ۔ جس کی اطکاع فوری طور پر کبل پولیس کو دی گئی ۔ جس کے بعد مقامی پولیس اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے ۔اور مارٹر گولے کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔ مارٹر گولے کی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ کو۔بھی کردی گئی ہے تاکہ وہ اس کو ناکارہ بنادیں
1,786 total views, no views today
Comments



