سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ڈیڈک چیئرمین کا ٹی ایم اے دور کے تمام پانی بل معاف کرنے اور ہر ویلج کونسل میں دو خاکروب بھرتی کرنے کا اعلان ، شہر کے تمام بوسیدہ پائپوں کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت ، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں تقریب کے دوران عوامی شکایات پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے ٹی ایم اے دور کے تمام پانی بلوں کے معافی کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ڈبلیو ایس ایس سی قائم ہوا ہے ، یعنی جنوری 2018سے پہلے تمام پانی بلوں کو معاف کیا جائیں اور وہ بل عوام سے وصول نہ کئے جائیں ، اس ومقع پر انہوں نے تمام ویلج کونسلوں میں دو خاکروب بھرتی کرنے اور مینگورہ شہر کے تمام یونین کونسلوں کے پائپ تبدکرنے کا بھی اعلان کیا ۔
1,903 total views, 2 views today
Comments