مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی مہم کو جعلی قراردینے والے جمعیت کے دستور اورآئین پر چشم پوشی کررہے ہیں،سوات میں صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد محمود کی زیر نگرانی جے یو آئی کی رکنیت سازی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا ہے جس کے بعدصوبے کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی رکنیت سازی کے بعد نتظیم سازی کا مرحلہ وار عمل پورا ہونے کے بعد ضلعی سطح پر جمعیت علماء اسلام کاضلعی انٹراپارٹی الیکشن ناظم انتخابات کی نگرانی میں ہوا جس میں پانچ سو میں سے مجلس عمومی کے 386اراکین نے حق رائے دہی کا استعمال کیاجس کے دوران قاری فتحت اللہ بلا مقابلہ ضلعی امیرجبکہ مولانا سید قمر بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے،صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشدمحمود نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کرکے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،اس حوالے سے ضلعی سینئر نائب امیر مولانا حجت اللہ،تحصیل مٹہ کے امیر مولانا رحیم اللہ،جنرل سیکرٹری مفتی نصراللہ،تحصیل کبل کے ناظم قاری صالح ،ناظم بابوزئی مولانا کفایت اللہ ودیگر نے کہاہے کہ حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن جمعیت کے دستور کے مطابق ہوا ہے جس میں پانچ سو میں سے تین سو چھیاسی اراکین نے باقاعدہ طورپرحق رائے دہی کا ستعمال کیا ،انہوں نے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن میں قاری فتحت اللہ متفقہ طورپربلا مقابلہ ضلعی امیرمنتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری شپ کیلئے مولانا سید قمر اور سید داؤدشاہ کے مابین مقابلہ ہوا جس میں مولانا سید قمر کامیاب قرارپائے،انہوں نے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن کا پورا عمل جمعیت کے دستوراورآئین کے مطابق ہوا ہے ۔
2,350 total views, 2 views today
Comments