سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی شانگلہ دورے کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ امن و امان کی صورت حال کو مزید مستحکم اور اداروں کے مابین رابطوں کا سلسلہ مزید بہتر بنانے کیلئے جدید مواصلاتی نظام سے آراستہ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔ ضلع شانگلہ کے مختلف شاہراوں اور اہم چوراہوں پر مجموعی طور پر12مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کرکے پولیس کے تازہ دم دستے تعینات کر دئے گئے ہیں۔ VIPسیکورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ نے باقاعدہ طور پرسیکورٹی پلان جاری کر دی ۔ ہزاروں کی تعداد میں پولیس جوانوں کو سیکورٹی پر تعینات کر دیا گیاہے۔ تحفظ عامہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ اس نسبت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رسول شاہ، ایس پی امجد علی چیف سیکورٹی آفسیر وزیر اعلیٰ ،ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ محمد خالد خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری امجد علی، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل اور ضلعی انتظامیہ کے آفسیران نے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات پولیس جوانوں کو ہدایت جاری کر دی۔ علاو ہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر نے پولیس لائن شانگلہ میں تمام پولیس آفیسران اور جوانوں کو ہدایت جاری کر دی کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہے۔ پولیس جوان اپنے فرائض منصبی انتہائی خوش اخلاقی سے سر انجام دیں کسی کیساتھ بد اخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تحفظ عامہ کیلئے تمام تر وسائل بروء کار لائیں جائے گے ۔ اسی طرح تھانہ بشام میں بھی پولیس آفیسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رسول شاہ نے کہا کہ فورس کی نظم و ضبط اور اپنی ٹرن آوٹ کا خیال رکھتے ہوئے فرائض منصبی کی ادائیگی مین چوکس رہنے اور اس ادارے سے سیکھے ہوئے علم اور تجربے کو بروئے کار لاکر عوامی خدمت کو شعار بنائیں ، فرائیض میں غفلت اور سستی و کاہلی سے گریز کریں اور ہر معاملے میں تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرکے اعلیٰ اخلاق اور شائستہ رویئے سے عوام کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھائیں ۔ علاوہ ازیں بشام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شانگلہ رسول شاہ، ایس پی امجد علی چیف سیکورٹی آفسیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، محمد خالد خان ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ اور انتظامیہ کے آفیسران نے کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
1,256 total views, 2 views today