مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام ) پاک فوج ٹوفیلڈ رجمنٹ مٹہ کے کرنل شاہد بشیر اور اور تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے کہا ہے کہ ایک پرامن معاشرے اور ملک قوم کی ترقی کیلئے تعلیم میں کامیابی حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے اسلئے عوام اور خاص کر والدین اپنے بچوں پر ضرور تعلیم حاصل کریں اور سکولوں سے باہر بچوں کو ہر صورت میں سکولوں میں داخل کریں انہوں نے کہا کہ ایک پرامن مستحکم ترقیافتہ اور خوشحال پاکستان بنانا ہم سب کا فرض ہے اسلئے ہم سب کو ملکر تعلیمی میدان میں کامیابی کیلئے عملی کردار ادا کرنا چایئے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز افاق سکول اینڈ کالج مٹہ میں سالانہ تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سکول پرنسپل انور حسین اوردیگر نے بھی خطاب کی جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں سکول کی بچوں والدین مختلف سکولوں کے پرنسپل اور عام لوگوں نے شرکت کی تقریب میں ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرسید پی ایس ایم اے مٹہ کے صدر پرنسپل سیف الرحمان پرنسپل خورشید نے بھی شرکت کی تقریب میں سکول کی بچوں نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور موجود لوگوں سے خوب داد وصول کی کرنل شاہد بشیر اور ناظم حبیب اللہ ثاقب نے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کیلئے تعلیم میں کامیابی حاصل کرنا اولین بات ہے اور اگر ہم اپنے ملک کو دنیا کی ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ تعلیم کی بغیر ترقی ممکن نہیں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ موجودہ دور میں جہاں پر موبائل نے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ان بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین ہر صورت پر اپنے بچوں پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھایئے انہوں نے تعلیم کی میدان میں پرائیوئٹ سکولوں کی کردار کو سراہا تقریب کی اخر میں تمام مہمانوں نے بچوں پر انعامات اور شیلڈ تقسیم کی جبکہ سکول کی طرف سے پاک فوج کے کرنل شاہد بشیر ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیرسید تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب کوبھی یادگاری شیلڈ دی جبکہ پاک فوج ٹو فیلڈ رجمنٹ کے طرف سے سکول کے پرنسپل انور حسین کو بھی یادگاری شیلڈ دیا گیا
852 total views, no views today



